خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں قاضی تالاب چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پولیس کانسٹیبل علی رضا، کانسٹیبل صابر اور امام مسجد فرمان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔






















