سینٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑا فساد کسی قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔ دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا۔
خواجہ رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد پرحملہ کیا گیا، دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا، مسلح لوگوں کو ساتھ لے کر آئے، اگر وہ حملہ نہ ہوتا تو اسمبلی ختم ہوتی اور الیکشن ہوتے۔
ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دوبارہ الیکشن پر بات کی، الیکشن کے معاملات طے پاگئے تھے، پی ٹی آئی نے کہا بانی سے اجازت لینے دے جو نہیں ملی، اس کے بعد نو مئی ہوا پھردیگرواقعات کی تیاری ہورہی تھی۔ 26 نومبر 2025 کی تیاری کی جانی تھی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اگرملاقاتیں ملک میں فتنہ فساد کی تیاری کیلئےہوں تو کیا قانون اجازت دیتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کےبعدباہر آکر کہا گیا، ٹویٹ ہوا سب قوم کے سامنے ہے، سیاسی عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں بات چیت کو چھوڑ کر تصادم کا راستہ اختیار کریں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کوپچھلے دنوں اسلام آباد جانے سے پوری طاقت سے روکا گیا، جماعت اسلامی کو تو آنے دیا گیا،میں نے کہا کہ ان پریقین ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف نہیں جاسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزاؤں کا سلسلہ،ملاقاتوں پر پابندی کو ختم ہونا چاہیے مگر اس کا تعین اسی وقت ہوسکتا ہے جب کوئی باز آئے گا۔






















