انڈرنائٹین ایشیاکپ میں جیت پرملکی قیادت نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کےخلاف شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا ثبوت ہے ۔ انڈرنائنٹین پلیئرزکی جیت عالمی مقابلوں کےلیےامیدکی کرن ہے ۔ قوم کی دعائیں اورحمایت نوجوان کھلاڑیوں کےساتھ ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی، کہا بھارت کو فائنل میں ہرا کرانڈرنائنٹین ٹیم نے تاریخ رقم کی ۔ قوم کو نوجوان کھلاڑیوں پرفخر ہے ۔ امید ہے جیت کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔ سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی۔ رائزنگ اسٹارز پر سرمایہ کاری کا نتیجہ شاندار فتح کی صورت میں سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی روایتی حریف بھارت کےخلاف شاندار جیت پرقومی ٹیم کو مبارک باد ۔ کہا ۔ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے قوم کو خوش کردیا ۔ پاکستان کو یہ جیت اوربھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔






















