حسینہ واجد کا فرار اور عثمان ہادی کی شہادت بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی۔
برطانوی میڈیا انڈین پارلیمانی کمیٹی کی چونکادینے والی رپورٹ سامنے لے آیا۔ رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے تسلیم کیا کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل کا بھارت سے اعتبار اٹھ چکا ہے ۔ڈھاکا پر پاکستان کا اثررسوخ بڑھ رہا ہے ۔ چین نے بھی اپنی موجودگی کو مضبوط بنایا۔
رپورٹ کے مطابق 1971 کے بعد پہلی بار بھارت کو اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔ مودی سرکار نے پالیسی پر نظر ثانی نہیں کی تو بنگلا دیش میں بھارت غیر متعلقہ ہوکررہ جائے گا۔ بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ خارجہ امور کے چار ماہرین کی رائے بھی شامل ہے۔





















