افغان طالبان رجیم کے زیرِسایہ دہشت گردوں کی سرحدی دراندازی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ متعدد ممالک افغان سرزمین سے پھیلتی دہشت گردی کے خلاف انتہائی اقدام لینے پر مجبور ہوگئے ۔
ایران انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افغان شہری غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے مارے گئے ۔ سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر کے مطابق گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اکتوبر تک ایران میں غیرقانونی داخلہ کی افغان کوششوں میں دو گنا اضافہ ہوا ۔
رواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ایران سے بے دخل کیا جا چکا ۔ متعدد افغان شہری اسرائیل کیلئے جاسوسی میں ملوث پائے گئے ۔ کیسپین نیوز کے مطابق افغان سرحد سے بڑھتے سیکیورٹی خطرات کے باعث ایران نے رواں سال تین سو کلومیٹر طویل سرحدی باڑ کی تکمیل کا فیصلہ بھی کر لیا ۔ پاکستان متعدد بار افغان سرزمین سے دہشت گرد نیٹ ورکس کی دراندازی کے شواہد عالمی سطح پر فراہم کر چکا ۔





















