برطانوی حکومت نے نیشنل انشورنس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد تک کر دی گئی۔
چانسلر نےکہاکہ ملازمین کی قومی انشورنس(این آئی) کی شرح میں دو فیصد پوائنٹ کی کمی سے 35,000 پونڈ کمانے والے کو 450 پونڈ سے زیادہ کی بچت ہوگی اور اس تبدیلی سے 27 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔
آئندہ سال انتخابات میں رشی سنک نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے نیشنل انشورنس ریٹ کو کم کیا گیا ہے، اسی حوالے سے سیاسی مخالفین نے اس اعلان کو انتخابات سے قبل رشوت قرار دیا گیا۔
برطانوی حکومت کا آئندہ برس 2024 کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہو گا۔
واضح رہےکہ چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔