راجن پور کے علاقے بنگلہ اچھا کچہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں ایک مغوی شامل ہے جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور اینٹی ٹینک آر پی جی سمیت بھاری اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔






















