واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ کے لیےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے واٹس ایپ صارفین خبردار کیا گیا ہےکہ سوشل انجینئرنگ کےذریعےلوگوں کواپنےچنگل میں پھنسایا جاتا ہے،کسی سےاپنی ذاتی معلومات اورموبائل پرآنےوالا او ٹی پی کوڈہرگزشیئرنہ کریں،مختلف طریقوں سےذاتی معلومات حاصل کرنے کے بعدانہیں مالی فراڈکیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔
پی ٹی اے نےکہا واٹس ایپ ہیکنگ کے لیےکوریئرسروس کانمائندہ بن کراوٹی پی حاصل کیا جاتا ہے،کسی رشتہ دار کےپولیس کے زیرحراست ہونےکی فیک کالز کےذریعے بھی فراڈکیاجاتا ہے،صارفین مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے بغیر تصدیق کسی کو رقم منتقل نہ کریں۔






















