وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا توشہ خانہ کیس میں ناقابل تردید ثبوت اور شواہد کی بنیاد پر سزاسنائی گئی۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نےنجی ٹی وی سے گفتگومیں کہاتوشہ خانہ کیس میں سزافیئرٹرائل کےعمل کے بعد سنائی گئی ہے،ایک شخص نےاسٹیٹ کوملا تحفہ انڈرویلیوکرکےریاست کو کروڑوں روپےکانقصان پہنچایا، سیاسی بیانات بڑے آسان ہیں،جس کمپنی کاسیٹ ہےاس سےویلیو ایشن کرائی گئی،انہوں نےجان بوجھ کر اسے انڈرویلیو کرایا، 190ملین پاؤنڈ کیس کا جوازپوچھیں توکہتےہیں ریاست مدینہ کا نام لیتے تھے اس لیے سزا ملی، تحریک انصاف کے کسی بھی رکن سے قانونی جواز نہیں سنیں گے۔
انہوں نےمزید کہاانصاف کا بول بالا ہونا چاہیے،جسٹس جہانگیری کے حوالے سے بھی فیصلہ آیا ہے،کوئی مبرا نہیں ہے،تاثر دیا جاتا تھا ایلیٹ انصاف کے عمل سے باہر ہیں،جسٹس جہانگیری نے اپنا نام اور رول نمبر تبدیل کرکے ڈگری حاصل کی،حیران ہوں بڑے بڑےدانشور کہہ رہے ہیں،ڈگری جعلی نہیں، پرچہ جعلی تھا،ہر غلط کام پر جواب طلبی اور انصاف ہوگا،






















