اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی ہے۔
جنرل اسمبلی نے اپنے 80ویں اجلاس کے دوران عوام کے حق خود ارادیت کی عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد منظور کی۔
قرارداد کی متفقہ منظوری استعماریت، بیرونی تسلط اور غیر ملکی قبضے کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ناقابل تنسیخ حق کے لیے وسیع بین الاقوامی حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔
بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے لیے یہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے منصفانہ اور جائز مقصد اور آزادی اور وقار کے حصول کیلئے بین الاقوامی توجہ کو تقویت دیتی ہے۔






















