امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا سیسنا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کےلئے پرواز بھرنے کے بعد طیارہ کچھ دیر بعد گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ جی بی ایوی ایشن لیزنگ ایل ایل سی کے نام رجسٹرڈ تھا، پرائیویٹ بزنس طیارہ سابق نیسکار ڈرائیور گریگ بفل کی کمپنی کا تھا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی میکسیکو کے شہر تولوکا میں چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو اسٹیٹ کے سول پروٹیکشن حکام کے مطابق چھوٹا نجی طیارہ اکاپولکو سے تولوکا کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں 8 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔





















