بنگلا دیش کے معروف نوجوان سیاسی رہنما شریف عثمان ہادی انتقال کر گئے۔ وہ چند روز قبل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
شریف عثمان کے انتقال کی اطلاع ملنے پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، بھارت کےخلاف شدید احتجاج کیا۔ چٹاگانگ میں بھارت کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے گھر کے باہر نعرے بازی کی۔
شریف عثمان ہادی کو گزشتہ جمعے کے روز ڈھاکا میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے اُن پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ رکشہ میں انتخابی مہم کے لیے جا رہے تھے ۔ عثمان ہادی کو سنگاپور منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
شریف عثمان کے انتقال کی خبرسن کر طلبہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں ڈھاکا کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ چٹاگانگ میں اسسٹنٹ بھارتی ہائی کمیشن کےگھر کےباہر شدید احتجاج کیا۔ بھارت کےخلاف نعرے لگائے، شیخ مجیب کی تباہ شدہ رہائش گاہ پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں۔






















