چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیاکا سرکاری دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق لیبیا پہنچنےپرفیلڈمارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبیئن عرب کےفیلڈ مارشل خلیفہ بالقاسم ہفتار سے ملاقات ہوئی،ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی اورباہمی دفاعی تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،جس میں تربیت، استعدادکارمیں اضافہ اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل نےلیبیا کےساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،کہا پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے فروغ کیلئےشراکت داری کو اہم سمجھتا ہے۔
لیبیائی کمانڈر نےپاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا،انہوں نے دفاعی اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔






















