ٹرمپ انتظامیہ نے افغان طالبان رجیم کے دہشت گردانہ اقدامات پر افغان شہریوں کے لئے امریکی اسپیشل امیگرنٹ ویزا سمیت تمام چینلز بند کر دیئے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے صدارتی حکم جاری کرتے ہوئے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کا حفاظتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے ۔ افغان نژاد شخص کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کی گئیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان اب ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر جون میں مکمل سفری پابندی کے ساتھ ساتھ خصوصی امیگرنٹ ویزا پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزہ ہولڈرز بشمول مترجمین، امریکی تحفظات سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں اور کینبرا میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ بڑھتی عالمی پابندیاں ثابت کرتی ہیں کہ افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی منظم سرپرستی کر رہی ہے جو خطہ اور اقوام عالم کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔





















