وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئےساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔
کسٹمز حکام کے مطابق گولڑہ موڑ پرخفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، اور پکڑے گئےموبائل فونز کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
حکام نے بتایا کہ2 افراد گرفتار،اسپیشل جج سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔