سندھ حکومت نے 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل جبکہ مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ حکومت نے 25 دسمبر یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے بھی جزوی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوگی جو حکومت سندھ کے زیر انتظام ہیں، تاہم ضروری خدمات سے وابستہ عملہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔






















