امریکی سینیٹ نے 901 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ بل کی منظوری دے دی۔
سینیٹ میں بل کے حق میں 77 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ آئے۔ منظوری کے بعد دفاعی بل دستخط کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
منظور شدہ دفاعی بجٹ میں امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بل میں یوکرین کے لیے آئندہ دو سال کے دوران 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی فراہمی بھی شامل کی گئی ہے۔
دفاعی بجٹ میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ بجٹ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور اتحادی ممالک کی مدد کے لیے اہم قدم ہے۔





















