آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر ایک فیسٹیول کے دوران ہونے والے مہلک حملے میں زندہ بچ جانے والے حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے,آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
نیوساوٹھ ویلزکےپریمیئر اورآسٹریلوی پولیس کےکمشنر نے پریس بریفنگ میں کہا بونڈائی بیچ کے حملہ آور پردہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے ہیں،حملہ آور نوید اکرم کی طبی حالت بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،صحت بہتر ہونے پر اس پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
نیوساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس مِنز نےکہا اسلحے سے متعلق قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا ہے، قانونی سازی کرکے شاٹ گنز کے میگزین کی گنجائش کم کی جائے گی،دیگر اقسام کے ہتھیاروں کی درجہ بندی تبدیل کی جائے گی،ایک شخص کو دی جانے والی ہتھیاروں کی تعداد بھی محدود کریں گے






















