بلوچستان کے ضلع پنجگور اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ، مرکز پنجگور سے 85 کلومیٹر دور شمال میں تھا۔
گزشتہ روز بھی سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ، گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 53 کلومیٹردور شمال مغرب میں تھا۔






















