امریکا نے مزید 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی، پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی۔
وائٹ ہاؤس حملے کے بعد مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے دروازے بند ہوگئے۔ مجموعی تعداد 39 ہوگئی ۔ نئی فہرست میں برکینا فاسو، مالی، نائیجر، جنوبی سوڈان اور شام بھی شامل ہیں۔
انگولا، آئیوری کوسٹ، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیریا، سینیگال زیمبیا اور زمبابوے بھی شامل ہیں ۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پاسپورٹ پر سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
امریکی صدر نے کہا ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا۔ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا۔ آج 59 ممالک بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں ۔ امریکا میں یہودی لابی کی مضبوطی باقی نہ رہی ۔ کانگریس میں یہود مخالف لابیز سرگرم ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا جانے اور آنے والے آئل ٹینکرز کی مکمل ناکہ بندی کا حکم بھی دےدیا۔






















