وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی، وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ وزارت خارجہ امور، نادرا اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے سربراہان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی رکن ہوں گے
کمیٹی بیرون ملک جانے والے افراد سے متعلق نیا میکنزم تجویز کرئے گی، پروٹیکٹر اسٹیمپ سے متعلق نظام کو بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ کرنے کی سفارش بھی کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔






















