باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی ۔۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ۔
ڈی پی او وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں بھاری نفری روانہ کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔






















