پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت، فنانشل ماڈل کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پاکستان سمیت برطانیہ اور امریکا کےسرمایہ کارنئی فرنچائز کےخواہشمند ہیں،پی سی بی دو نئی ٹیموں کے مالکان کا فیصلہ 8 جنوری کی نیلامی میں کرےگا، ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو سینٹرل انکم پول سے بڑا حصہ دینےکافیصلہ کیاگیا ہے۔
نئی فرنچائزز کو پہلےپانچ ایڈیشنز میں کم ازکم 85 کروڑ روپے کی گارنٹی دے دی گئی،سینٹرل پول شیئر کم ہوا تو فرق پی سی بی پورا کرے گا،نئی ٹیموں کو دیگر فرنچائزز کی طرح 95 فیصد تک سینٹرل انکم ملے گی۔
پی سی بی کےجاری کردہ ناموں کےعلاوہ کسی شہرکےنام کی منظوری کیلئےبورڈ کی منظوری لازم ہوگی،نئے شہر کےنام کےلیے 10 لاکھ ڈالرفیس بھی ادا کرنا ہوگی،برانڈیاکمپنی کے نام پرٹیم رکھنےکی اجازت نہیں ہو گی،اگر سینٹرل لائسنسنگ آمدن کم ہوئی تو پی سی بی مالی ذمہ داری اٹھائے گا۔
نئی فرنچائزز کو طویل المدتی ملکیت کے حقوق دیے جائیں گے،نئی ٹیموں کے نام اور لوگو کی بورڈ سے منظوری لازمی ہوگی۔





















