آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے اسپتال میں مسلمان ہیرو احمد سے ملاقات کی۔
سڈنی حملے کےدوران دہشت گرد کو دبوچنے والے شہری احمد کو آسٹریلوی وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا احمد آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں۔
میڈیا سےگفتگومیں انتھونی البانیز نےکہا احمد اورانکے والدین سے ملاقات کی،احمد ہماری شانداراقدار کی نمائندگی کرتے ہیں، دہشت گردی ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،جو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نےمزید کہا کارروائی باپ بیٹے نے اکیلے کی،بیٹا کوما میں ہے،حملے میں کسی تیسرے ملزم کے شواہد نہیں ملے،اس بات کا کوئی ثبوت نہیں یہ افراد کسی منظم سیل کا حصہ تھے،حملے میں ملوث باپ بیٹا انتہا پسند نظریے سے متاثر تھے
دوسری جانب سڈنی واقعے کے ہیرو احمدالاحد پر انعامات کی بارش ہوگئی،امریکی تاجر ولیم ایک مین نے65 ہزار امریکی ڈالڑز کا عطیہ دیا،ہیرو احمد کیلئے اب تک تقریباً 11 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد جمع ہو چکے ہیں، احمدکی مدد کے لیےچندہ جمع کرنے کی آن لائن مہم جاری ہے،گوفنڈ می نامی ویب سائٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد عطیات جمع کرارہی ہے۔






















