بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی گھٹیاحرکت، مسلم خاتون کا نقاب زبردستی ہٹا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا جہاں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے۔
ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبر دستی ہٹا دیا،خاتون اپنا تقرر نامہ لینے گئی تھی۔
There is no way Nitish Kumar is this vile to do something like this.
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) December 15, 2025
He has totally lost control of his senses and must step down from his post.
This is difficult to even watch.
pic.twitter.com/mHuhe35i4i
کانگریس نے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئےوزیراعلیٰ نتیش کمارسےفوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اکبر اویسی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔
سوشل میڈیا صارفین بھی واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئےبہار کے وزیراعلیٰ سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔





















