اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.82 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کے لیے بھی آر ایل این جی کی قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.77 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔





















