سڈنی حملے کے ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے،نوید اکرم کے ساتھی نے تصدیق کردی۔
پاکستان پر الزامات عائد کرنے والے بھارت خود ملوث نکلا،سڈنی حملے کےملزمان کا تعلق بھارت سے ہے، نوید اکرم کے ساتھی نےتصدیق کردی،آسٹریلوی میڈیا سےگفتگو میں مقامی شہری نے بتایاکہ ملزمان کا تعلق بھارت اور نوید اکرم کی والدہ کا تعلق اٹلی سے ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی حملہ آوروں کےدہشت گردوں سے تعلقات کا امکان ہے، حملہ آوروں کی گاڑی سے پولیس کو داعش کا سیاہ پرچم ملا ہے،باپ بیٹے نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیاتھا،پولیس انکےدورےکی نوعیت جاننےکیلئے تحقیقات کر رہی ہے،ماضی میں بھی آسٹریلوی شہریوں کے فلپائنی دہشت گردوں سے رابطے رہے ہیں،فلپائن میں سرگرم داعش کی شاخ کو آسٹریلیا نے 2017 میں دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا۔
سڈنی حملے کے ملزمان سے متعلق مزید تفصیل سامنے آگئی
میڈیارپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کے پاکستان سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا،پاکستان میں ساجد اکرم کے خاندانی نیٹ ورک کا کوئی سراغ نہیں ملا،پاکستانی آسٹریلوی کمیونٹی بھی دونوں کی شناخت سے لاعلم ہیں،آسٹریلین حکام نے تصدیق کردی کہ باپ بیٹا دونوں آسٹریلوی شہری ہیں۔
آسٹریلین حکام کےمطابق ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پرآسٹریلیا آئے،2001 میں ساجد اکرم کا ویزا پارٹنر ویزے میں تبدیل ہو گیا،بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا اور وہیں پرورش پائی،حملے کے چند منٹوں کے اندرپاکستان مخالف منظم مہم چلائی گئی،نوید اکرم نام کے ایک نوجوان کو حملے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔
دوسری جانب سڈنی حملہ آور سےبندوق چھیننے والے احمد کےعلاج کیلئے ریکارڈ عطیات اکٹھا ہوگئے، اسپتال کے اخراجات کیلئے 7 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے عطیات اکٹھے ہوئے،امریکی ارب پتی بل ایکمین نے 99 ہزار 999 ڈالرعطیہ کردیے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر دہشت گردانہ کارروائی میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، جائے وقوعہ کے قریب ایک کار سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے






















