آئی سی سی نے مینز پلیئر آف دی منتھ نومبر 2025 کا اعلان کردیا۔
ساؤتھ افریقہ کےاسپنر سائمن ہارمر نے نومبر کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا،سائمن ہارمر نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ جیتا،بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں سائمن ہارمر نے 17 وکٹیں حاصل کیں۔
سائمن ہارمر نے کہا یہ اعزاز ٹیم، کوچز اور فیملی کے نام کرتا ہوں،پاکستان کے آل راؤنڈ محمد نواز اور بنگلہ دیش کے تاج الاسلام بھی ایوارڈ کیلئے نامزد تھے۔





















