سڈنی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشزسیریز کیلئے انگلش ٹیم آسٹریلیا میں موجود سکیورٹی سخت کردی گئی۔
تیسرے ٹیسٹ کیلئے ایڈیلیڈ میں گراؤنڈ کے باہر اضافی سکیورٹی کو تعینات کیا جائے گا۔ جو شائقین کی حفاظت بھی کرے گی۔ تیسرا ٹیسٹ سترہ دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعہ کو دہشت گردی کا بڑا واقعہ قراردیتے ہوئے جامع تحقیقات کا اعلان کردیا،کہا سڈنی واقعہ میں ہلاک حملہ آور اسٹوڈنٹ ویزے پر آیا تھا، ہلاک حملہ آور کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سخت قوانین بنائیں گے۔






















