پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا۔
دبئی، لیبیا، مصر اور قطر میں نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کی درخواست پر انٹرپول نے پہلی بار 30 خطرناک اسمگلرز کے ریڈ وارنٹس جاری کردیے ۔
گھناؤنے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے تین ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر نے بھی کام شروع کردیا۔ ایتھنز، تہران اور مسقط میں قائم یہ دفاتر انسانی اسمگلرز کے خلاف فوری اقدامات ممکن بنائیں گے۔
سیالکوٹ، منڈی بہاءالدین میں انسداد ہیومن اسمگلنگ دفاتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایک ماہ کے اندر ان دونوں دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔



















