آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کےمطابق حملہ آور آپس میں باپ بیٹا ہیں، جوابی کارروائی میں 50 سال کا باپ مارا گیا جبکہ 24 سال کا نوجوان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کےمطابق ایک حملہ آور کی شناخت سڈنی کے رہائشی نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے واقعہ کو دہشت گردی کا بڑا واقعہ قراردیتےہوئےجامع تحقیقات کا اعلان کردیا،کہا سڈنی واقعہ میں ہلاک حملہ آوراسٹوڈنٹ ویزے پر آیا تھا، ہلاک حملہ آور کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئےسخت قوانین بنائیں گے،اسلحہ لائسنس کا اجراء محدود کیا جائےگا، اسلحہ لائسنس کے اجراء پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
سڈنی واقعے پر پاکستان سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا گیا ہے۔






















