ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے عملے کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے ایکس پر وائرل دعوؤں کی سختی سے تردید کردی۔ اپنے بیان میں کہا پی آئی اے ٹورانٹو پرواز کے عملے کی سیاسی پناہ سے متعلق خبرجعلی اور بے بنیادہے ہے۔
عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ یہ منفی پرواپیگنڈا مہم پاکستان کے دشمن بھارتی اور افغان اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے ۔ گمراہ کن ٹویٹ قومی ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔






















