چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کا ایڈیشن 26 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل گیارہ 26مارچ سے شروع ہوگا، فائنل3مئی کو کھیلا جائے گا۔
دو نئی ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ 22 دسمبر کردی گئی ہے، ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ پہلے15دسمبر تھی ۔ پی ایس ایل کو نمبرون لیگ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہا میرا ویژن پی ایس ایل کو نمبرون لیگ بنانا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس لیگ کی بہتری کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں گے، ہم کرکٹ ڈیولپمنٹ پر بھی بہت پیسہ لگا رہے ہیں، سرمایہ کاروں کو جو بھی معلومات چاہئیں وہ سلمان نصیر سے ملاقات کرسکتے ہیں، ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔
اس موقع پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین ماڈل ہے، پی ایس ایل ایسا ایونٹ ہے جہاں کھلاڑیوں کا ٹیمپرامنٹ ٹیسٹ ہوتا ہے، نوجوان کرکٹرز کے پاس سپراسٹارز سے سیکھنے کا موقع ہوتا ہے۔






















