فراڈ اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ملزم زین اللہ کمبوڈیا سے کراچی پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے موبائل فون سے مختلف افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر اور رقوم ادائیگی کی رسیدیں برآمد کرلیں۔ کچھ رقوم مسافر کے ذاتی بینک اکاؤنٹ نمبر سے ٹریس دیگررقوم بائننس کے ذریعے موصول ہوئیں۔
ملزم کو منظم دھوکہ دہی،غیرقانونی بھرتیوں اورانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتارکیا گیا۔ ملزم کو مزیدکارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکھر نے شہداد کوٹ میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم غلام محمد سے دو لاکھ روپے، موبائل فون اور متعلقہ شواہد برآمد ہوئے ۔ ملزم کرنسی سے متعلق حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔






















