خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادی تیراہ دہشت گردوں اور منشیات مافیا کی محفوظ پناہ گاہ بن گئی ہے، وادی تیراہ میں پولیٹیکل کرائم اینڈ ٹیررنیکسز امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
سماء ٹی وی کے پروگرام دو ٹوک کی میزبان کرن ناز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے مرکز وادی تیراہ کا دورہ کیا اور حقائق کو سامنے لائیں ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد وادی تیراہ سے ہی آتےہیں ، پولیٹیکل کرائم گٹھ جوڑ ٹوٹنے تک امن نہیں آئے گا، دہشتگرد مقامی آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
مقامی شہری کا کہناتھا کہ وادی تیراہ میں تعلیم ،صحت سمیت کوئی انفرااسٹرکچر نہیں ، روزگار نہ ہونےسے بچے دہشتگرد تنظیموں کاحصہ بن جاتے ہیں، وزیراعلی سہیل آفریدی کا تعلق وادی تیراہ سے ہی ہے، سہیل آفریدی صرف الیکشن کے دنوں میں یہاں آتےہیں ، سیکیورٹی فورسز کو امن کیلئے قدم اٹھانا پڑے گا، سہیل آفریدی بھی امن قائم کرنےکیلئےقدم اٹھائیں، زیادہ منافع کی وجہ سے یہاں منشیات کاشت کی جاتی ہے۔






















