پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں جیت کر حامد خان گروپ کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق 2نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے تاہم ایک نتیجہ آنا باقی ہے۔
حامد گروپ کے سلمان اکرم راجا ،شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے ہیں جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نزیر تارڑ،احسن بھون ،پیرمسعود چشتی ، عامر سعید راں ،طاہر ناصر اللہ ورائچ ،حفیظ الرحمان چوہدری ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔
ثاقب اکرم گوندل، سید قلب حسن بھی ممبرپاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے ہیں۔ امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو واضح اکثریت حاصل کرنے، احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو ممبرز پاکستان بارکونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کے خواہاں ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، وکلاء کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کریں، حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے، بار اور بنچ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔



















