بھارت انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے میزبانی کے لائق نہیں،بھارتیوں نے آداب میزبانی بھلادئیے۔
ورلڈ چیمپئن کپتان اور اسٹارفٹبالر ارجنٹینا کے لائنل میسی کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں پہنچے،جہاں بھارتی آداب میزبانی بھلاتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔
پرستاروں نےمیسی سے ملاقات نہ کرانے پر گراؤنڈ میں بوتلیں اور کرسیاں پھینکنا شروع کردیں،میسی کو جلد ہی اسٹیڈیم سے واپس جانا پڑا۔ شائقین کی بڑی تعداد سکیورٹی حصار توڑ کرگراؤنڈ میں بھی داخل ہوگئی، میسی نے بھارت میں پروموشنل ایونٹ اور چیریٹی ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔
واضح رہےکہ میسی تین روزہ ’گوٹ ٹور‘ کےسلسلے میں آج بھارت پہنچے ہیں،اس دوران میسی چار بھارتی شہروں کا دورہ کریں گے اور ممکنہ طور پر دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔





















