مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہمیشہ قوم کےاعتماد اور توقعات پرپورا اتری ہے۔
شہبازشریف نے سابق سینیٹروقار احمد اورخیبر پختونخوا کے پارٹی صدرانجینئرامیرمقام سے ملاقات کی۔ سابق سینیٹروقار احمد اور امیر مقام نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پرشہباز شریف کومبارکباد دی۔
ملاقات میں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی صورتحال اورعام انتخابات کی تیاریوں کےحوالے سے امورپرتبادلہ خیال کیا ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کونجات دلانا اولین چیلنج ہے۔پاکستان اورعوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھا پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے، سابق سینیٹر وقاراحمد نے سولہ ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پرشہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔