برطانیہ میں انفلوینزا کا نیا وائرس وبائی صورت اختیار کر گیا،ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 660 مریض اسپتال داخل ہوگئے۔
نیشنل ہیلتھ سروس کی ہفتہ وار رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے کے دوران انفلوینزا کےمریضوں کی تعداد میں پچپن فیصد اضافہ ہوا،ویک اینڈ تک مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ سکتی ہے،مریضوں کی تعداد اس رفتار سے بڑھتی رہی تو اسپتالوں پر بہت زیادہ پریشر آسکتا ہے۔
ماہرین کےمطابق وائرس نیا ہونے کے باعث متاثرین کی قوت مدافعت انتہائی کمزور ہے۔ زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد وائرس سے متاثر ہورہے ہیں،انفلوینزا کے کیسز اب یورپ میں بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔






















