امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے خطے میں جاری کشیدگی کے بعد دوبارہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج ان کی تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویر سے بات ہوئی، جس میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اسی طرح انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت سے بھی رابطہ کیا اور جاری کشیدگی روکنے پر زور دیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ آج سے تمام فائرنگ مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔ فریقین نے اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی کہ وہ اصل امن معاہدے کی طرف واپس جائیں گے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔





















