کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی بحریہ نے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق یہ تمام ماہی گیر ایک ہفتہ قبل گہرے سمندر میں شکار کے لیے گئے تھے، جنہیں کاجر کریک کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔
گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں شفیع، ابراہم، غلام مصطفیٰ، حبیب، سلطان، سرفراز، مہتاب، ظہیر، حسین اور علی شامل ہیں۔
اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان سے فوری مداخلت اور ماہی گیروں کی رہائی کے لیے مؤثر سفارتی اقدامات کی اپیل کی ہے۔






















