لاہورمیں بچوں کو سکول سے لیکر آتی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق برقعہ پوش خاتون کو ہراساں کرنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آئی ۔ جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو بلال گنج کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش واردات کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بلال گنج مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز پیش آیا۔ بچوں کو اسکول سے واپس لیکرجاتی خاتون کوملزم نے ہراساں کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔






















