تجزیہ کاروں کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی گٹھ جوڑ کے تناظر میں سزا سے متعلق پریس ریلیز کا آخری پیراگراف اہم ترین ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پریس ریلیز کے آخری پیراگراف نے نو مئی سے متعلق نئی بحث کو جنم دیا، پریس ریلیز میں فیض حمید کے بانی سے گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ ہے۔ سیاسی عناصر سے مراد بانی پی ٹی آئی کی شخصیت ہی ہوسکتی ہے۔
گھناؤنے واقعات کے پیچھے بانی اور پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، گٹھ جوڑ ثابت ہوا تو بانی کیلئے شدید مشکلات ہوسکتی ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فیض حمید کے سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے سیاسی اشتعال انگیزی اور عدم استحکام پیدا کرنے جیسے الزامات کا تاحال سامنا ہے۔
واضح رہے کہ وجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست2024کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ جاری رہا، عدالت نے آج 11 دسمبر کو ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔






















