یورپی یونین فارن پالیسی چیف نے ایک بار پھر ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔
رائٹرز کو انٹرویو میں کاجا کالس نے کہا کہ امریکا نے تہران کے خلاف قدم اٹھانے سے پہلے یورپی یونین سے مشورہ نہیں کیا۔ ابھی تک امریکی اقدامات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ کسی بھی فیصلے سے پہلے صدر ٹرمپ کی غیر متوقع طبیعت کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن اس کے لیے دو طرفہ کوششیں ہونی چاہیں۔ آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے انہوں نے بحیرہ اسود کا ماڈل اپنانے کا مشورہ دیا ۔ جہاں روس اور یوکرین نے جنگ کے دوران اناج پر مشتمل بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی تھی۔






















