امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ امن معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔
صدرٹرمپ نے وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی کا بھ عندیہ دیدیا ، کہا ایران ایٹمی صلاحیت سے دو ماہ کی دوری پر تھا۔ ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ غزہ میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کر دیے۔






















