وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور غیرقانونی مائیگریشن روکنے کی ہماری کوششوں کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پراپنے پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی برسلزمیں کمشنر یورپی یونین سے ہونے والی ملاقات کوسراہاہےان کاکہناتھا ہیومن ٹریفکنگ اورغیرقانونی مائیگریشن کے خاتمے کیلئے کوششوں کوتسلیم کیاجارہاہے۔
وزریراعظم شہبازشریف نے کہا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی برسلزمیں کمشنریورپی یونین برائےہوم افیئرزاینڈ مائیگریشن کی ملاقات میں اہم پیش رفت پرخوشی ہوئی۔
انہوں نے کہامیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتاہوں۔ ہیومن ٹریفکنگ اورغیرقانونی مائیگریشن کے خاتمے کیلئے ہماری کوششوں کوبرسلز اورلندن میں تسلیم کیاگیا۔






















