عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض پروگرام جاری رکھنے کیلئے اضافی شرائط عائد کردیں۔
آئی ایم ایف نے بدعنوانی روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے اور اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی آن لائن اشاعت لازمی قرار دے دی۔ کرپشن رسک کم کرنے کیلئے ایکشن پلان بنانے کی بھی ہدایت کردی۔
صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو مزید اختیارات دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے شوگر سیکٹر میں بھی اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ شوگر مارکیٹ لبرلائزیشن کی پالیسی جون تک تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
ایف بی آر کیلئے ریفارمز روڈمیپ کی فوری تیاری پر زور دیا گیا ہے جبکہ حکومت کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف نے شوگر سیکٹر میں بھی اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ شوگر مارکیٹ لبرلائزیشن کی پالیسی جون تک تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
آئی ایم ایف کے مطابق تارکین وطن کی رقوم پر اخراجات کی لاگت کا جائزہ لیا جائے، ترسیلات زر کی منتقلی کی لاگت پر جامع رپورٹ کی تیاری اور مقامی کرنسی بانڈ مارکیٹ کی رکاوٹوں سے متعلق اسٹڈی لازمی قرار دیدی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے ایف بی آر کیلئے ریفارمز روڈمیپ کی فوری تیاری پر زور دیا، سیلز ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے مزید اشیا معیاری شرح پر لائی جائیں گی۔ حکومت کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔



















