سیہون میں ایمبولینس اورٹرک میں تصادم کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سیہون کےعلاقے بھان سیدآبادکےقریب انڈس ہائی وے پرایمبولینس کی ٹرک کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بارہ سےزائدزخمی ہوگئے ہیں۔
ایمولینس کراچی سےلاڑکانہ میت لےجارہی تھی،ایمبولینس میں5 بچے اور 5 خواتین سمیت 12 سے زائد سوارتھے،ریسکیو حکام نےزخمیوں کوسیہون اسپتال منتقل کردیا،حادثے کےبعد ڈرائیورٹرک گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔





















