آؤموری ضلع میں آج ایک طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز آؤموری ضلع سے 80 کلومیٹر دور اور گہرائی 50 کلومیٹر پر تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں شہری بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے، جبکہ روس کے ساحلی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپانی حکام نے ایٹمی پاور پلانٹس کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس کے تحت 10 فٹ تک بلند لہروں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
جاپانی وزیراعظم نے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ہنگامی ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو نقصان کا اندازہ لگانے اور فوری امدادی اقدامات کے لیے سرگرم عمل ہوگی۔
علاقائی اور عالمی سطح پر جاپان کے ساحلی علاقوں میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔





















