کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کانگو فوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اس سلسلے میں کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے دروازوں سے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔
اوکو نگاکالا نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعہ کے بعد مشیل ڈی اورنانو سٹیڈیم میں بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔